دمشق ،4؍نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ وہ شامی سرحدی گاؤں کے دفاع کے لیے تیار ہے۔ حکومتی فورسز کے زیرقبضہ حضر نامی گاؤں میں گزشتہ روز ایک کار بم حملے میں کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ دمشق حکومت نے الزام عائد کیا تھا کہ اس واقعے میں جہادی ملوث تھے۔ شام کے جنوبی صوبے القنطرہ کا حضر گاؤں گولان کی پہاڑیوں کے اس حصے کے بالکل قریب ہے، جس پر سن 1967 کی جنگ میں اسرائیل نے قبضہ کیا تھا۔ قنطیرہ میں جمعے کے روز باغیوں نے حکومتی فورسز کے خلاف حملوں کا آغاز کیا تھا۔